حکومت کو کورونا وائرس کے مسئلے کی سنجیدگی کا مکمل ادراک ہے اور اس ضمن میں حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدام کیا جائے گا

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو کورونا وائرس کے مسئلے کی سنجیدگی کا مکمل ادراک ہے اور اس ضمن میں حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کرنے کی غرض سے قائم نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا

اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری، وزیر داخلہ برگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری و کمیٹی کے دیگر اراکین شریک ہوئے۔صوبائی وزرائے اعلیٰ و چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس کی روک تھام کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے نتیجے میں اب تک کیے جانے والے اقدامات اور درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزرائے اعلیٰ نے صوبائی سطح پر کورونا وائرس کی صورتحال اور اس کی روک تھام کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کورونا وائرس کے مسئلے کی سنجیدگی کا مکمل ادراک ہے اور اس ضمن میں حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو اس مسئلے کی سنجیدگی کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے اور وائرس کی روک تھام کے حوالے سے شعور کو اجاگر کیا جائے۔عمران خان نے کہا کہ عوام کی جانب سے از خود اور رضاکارانہ طور پر ممکنہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے وائرس کے مزید پھیلاؤ کو موثر طریقے سے روکا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ بہت جلد قوم سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا مقابلہ خندہ پیشانی اور ثابت قدمی سے کیا ہے اور انشااللہ کورونا وائرس کے خلاف بھی قومی سطح پر مشترکہ کاوش سامنے آئے گی۔ٓانہوں نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ من حیث القوم اس مسئلے کا مقابلہ کرنا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close