اسلام آباد(پی این آئی): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز بڑھیں گے ہم سب کو معلوم ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس چین سے شروع ہوا،سب سے پہلے چین سے آنے والے 34 لوگوں کو ٹیسٹ کیاگیا تھا،
چین سے کوئی بھی کیس پاکستان منتقل نہیں ہوا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے کراچی کے شخص میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی، اب تک سندھ میں 393 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ اب تک صورت حال قابو میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کرونا وائرس ایک سے دوسرے میں جلدی منتقل ہو جاتا ہے،کرونا وائرس کے کیسز بڑھیں گے ہم سب کو معلوم ہے، ایران کے تین کیسز کی ٹریول ہسٹری ہمارے پاس موجود ہے،سعودی عرب کے 5، شام سے 8 کرونا کیسز پاکستان میں آئے ، قطر سے بھی کرونا وائرس کا ایک کیس کل سامنے آیا ہے، دبئی سے بھی 3 کیس پاکستان آئے ان میں سے ایک لندن سے آیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تفتان کے ذریعے ایک بچےمیں کرونا وائرس کیس سامنے آیا، بچے کو تفتان سے کوئٹہ لے گئے جہاں کچھ دن بعد اسے تکلیف ہوئی، بچے کو کراچی لاتے ہوئے راستے میں پتہ چلا کہ کرونا وائرس ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 100 سے زائد کیسز ایسے ہیں جن کی ٹریول ہسٹری ہیں، باقیوں میں اہلخانہ شامل ہیں، جن شہریوں کی ٹریول ہسٹری ہے ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کی 10ہزار ٹیسٹ کٹس ہم نے خود منگوالی تھیں، سندھ میں کرونا کا کوئی مریض تشویش ناک حالت میں نہیں، کسی مریض کو اب تک آکسیجن کی ضرورت نہیں پڑی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 27 اور سکھر میں اس وقت تک کروناوائرس کے 61 کیس ہوگئے، سندھ میں کروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 88 جبکہ ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 114ہوگئی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے چائے خانے اور ریسٹورنٹس بند ہونے چاہئیں، لوگ بلا وجہ باہر نہ نکلیں، زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افواہیں پھیلانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں