ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 30مئی تک بند کرنے کا امکان، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی ) ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو30 مئی تک بند کئے جانے کا امکان ، وزیرتعلیم سندھ وفاق سے مشاورت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ 5 اپریل کو سکول کھولنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔ سندھ میں تعلیمی اداروں کو 30 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی حوالے

سے وفاق و دیگر صوبوں سے بھی بات کریں گے کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 30 مئی تک بند کر دیا جائے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ غیر معمولی حالات ہیں، مشکلات آئیں گی۔ سندھ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے چارٹرڈ طیارہ بھیجا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا کہ نیا تعلیمی سال یکم اپریل کے بجائے یکم جون سے ہوگا ۔جبکہ 6جولائی کو گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات ہونگے ۔ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون2020 ء میں ہونگے۔15 اگست کو 10 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ کرونا وائر س سے بچاؤ کیلئے سکولوں کو بند کیا گیا ۔ ضرورت پڑی آئندہ بھی سکولوں کو بند کیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ساتھ دینے پر علماء کرام کا بھی شکریہ ادا کیا ۔فیسوں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بچوں کی فیس سے متعلق فیصلہ سنا دیا ہے۔ واضح رہے کرونا وائر س سے بچاؤ کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 5 اپریل تک بند کر دیا گیا تھا ۔ واضح رہے کرونا وائر س سے بچاؤ کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 5 اپریل تک بند کر دیا گیا تھا ۔ سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 76 جب کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 94 ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں