ن لیگ کا جوابی وار، کتنے پی ٹی آئی اور ق لیگی اراکین اسمبلی کیساتھ رابطہ کر لیا؟حکومت کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی

گوجرانوالہ (پی این آئی) ن لیگی رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ سیاست میں کوئی بات حتمی نہیں ہوتی، سیاسی جماعتوں میں رابطے رہتے ہیں۔ ق لیگ اور پی ٹی آئی ارکان سے رابطے میں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ن لیگ کے ملنے

والے اراکین اسمبلی پہلے ہی پی ٹی آئی سے رابطے میں تھے۔ یہ وہی اراکین ہیں جو بنی گالہ میں عمران خان سے ملتے رہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عثمان بزدار سے ملنے والے ایک رکن نے میاں نواز شریف سے وفاداری کا خط لکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوئی گڈ گورننس نہیں اور نہ ہی معاشی پالیسی ہے۔ ایم کیو ایم بھی حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے والی ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے رہتے ہیں۔ اب حکومت سے اتحادی سنبھالے نہیں جا رہے۔ ق لیگ اور پی ٹی آئی کے کئی اراکین ن لیگ سے رابطے میں ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ تاریخ نہیں بتا سکتا لیکن میاں شہباز شریف اس ماہ کے آخر میں وطن آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث اپوزیشن کی تحریک التوا کا شکار ہوئی ہے۔ رانا تنویر نے تسلیم کیا کہ حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے درست فیصلے کئے ہیں۔ ن لیگی رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ سیاست میں کوئی بات حتمی نہیں ہوتی، سیاسی جماعتوں میں رابطے رہتے ہیں۔ ق لیگ اور پی ٹی آئی ارکان سے رابطے میں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ن لیگ کے ملنے والے اراکین اسمبلی پہلے ہی پی ٹی آئی سے رابطے میں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں