گھروں میں بھی شادی کے فنکشن پر پابندی عائد

لاہور (پی این آئی) گھروں میں بھی شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائر س کے خطرات کے پیش نظر شادی ہالوں پر پابندی لگا دی گئی جس کے بعد سے طے شدہ شادیاں کھٹائی میں پڑ گئیں تھی۔ تاہم اب شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی گئی ہیں ۔ حکومت پنجاب نے گھروں میں بھی

شادی کی تقریبات پر پابندی لگا دی ہے۔گھروں کے لان میں بھی فنکشنز نہیں کئے جا سکیں گے تاہم گھر کی عمارت میں شادی کی تقریب کو محدود کرکے اجازت دی گئی ہے۔شہریوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے گھر کی عمارت میں سادگی سے شادی کی اجازت دی ہے۔۔ پاکستان بھر میں کرونا وائر س کے روک تھام کیلئے شادی ہالز کو بند کرنےکے ساتھ اجتماعات پر پابندی لگادی گئی تھی۔جس کے بعد کئی شادیاں موخر کردی گئیں۔تاہم کچھ افراد نے موقعے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سادگی سے شادی کرلی ۔ اس سے قبل کرونا وائرس کے باعث شادی ہال بند ہونے پر دولہا وزیراعظم عمران خان پر برس پڑا۔ سوشل میڈیا پر ایک دولہے کی ویڈیو وائر ل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب پر پابندی کے باوجود دولہا تیار ہو کر دولہن لینے شادی ہال پہنچ گیا ۔ شادی ہال بند دیکھ کر دولہا وزیراعظم عمران خان پر برس پڑا۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا ، اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیردفاع، خارجہ، داخلہ اور وزیر قانون سمیت متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔شفقت محمود نے کہا کہ 27مارچ کو دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا جس میں کورونا وائر س کی صورتحال دیکھ کر تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔زید برآں قومی سلامتی کمیٹی نے 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں