چین ،روس اور پاکستان کا ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) چین ،روس اور پاکستان نے ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق چین ،روس اور پاکستان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے آٹھ رکن ممالک نے ڈالر اور پاؤنڈ کی بجائے مقامی کرنسیوں میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور بونڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ

کر لیا ہے۔18 مارچ کو ماسکو میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں اس حوالے سے روڈ میپ طے کر کے دستخط کیے جائیں گے۔روس نے بطور چئیرمین ایس سی او تمام رکن ممالک سے مقامی کرنسیوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے لیے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ان تجاویز کا ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایس سی او کے رکن ممالک کے لیے قومی کرنسیوں کی میوچل سیٹلمنٹ کا نظام متعارف کروایا جائے گا۔رکن ممالک کے درمیان قومی کرسیوں میں تجارت و سرمایہ کاری کے لیے طے پانے والے روڈ میپ پر تمام رکن ممالک دستخط کریں گے،روس نے 18مارچ کو ماسکو میں طلب کیے گئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزرائے خزانہ کی کانفرنس کے ایجنڈے کی روشنی میں پاکستان کی وزارت خزانہ نے بھی تیاری مکمل کر لی ہے۔اگر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری ڈالر اور پاؤنڈ کی بجائے قومی کرنسیوں میں شروع ہو جاتی ہے اور یہ ایک اہم پیش رفت ہو گی۔اسی سے رکن ممالک کی قومی کرنسیاں بھی مضبوط ہوں گی اور باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان نیشنل کرنسیوں میں براہ راست تجارت کا طریقہ کار بھی واضع کیا جائے گا۔اسی طرح سرمایہ کاری تعاون ، ٹریڈ فنانسنگ اور ڈویلپمنٹ کے لیے معاونت بھی مقامی کرنسیوں میں کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close