کراچی میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر سے فرار مریض گرفتار

کراچی (پی این آئی) کراچی میں قرنطینہ سے فرار مہلک کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو گھوٹکی سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر سے فرار ہونے والے مریض کو گھوٹکی سے گرفتار کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض

کو کراچی کے ایک قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا جہاں اس کا ٹیسٹ بھی کر لیا گیا تھا لیکن رپورٹ آنے سے قبل ہی وہ فرار ہو گیا تھا جسے دو روز پہلے گھوٹکی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اب مشتبہ مریض کو گھوٹکی میں ہی قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 18 کیسز سامنے آئے ہیں، ان میں سے 13 سکھر قرنطینہ مرکز اور ایک مریض کوئٹہ سے آیا ہے، جس کے ساتھ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اتوار کو وزیراعلی ہا ئوس میں کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کے 18 ویں اجلاس کے دوران بتائی گئی ۔اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سید ناصر حسین شاہ، صوبائی مشیر مرتضی وہاب، چیف سیکرٹری سید ممتاز علی شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری داخلہ عثمان چاچڑ، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی، سیکرٹری صحت زاہد عباسی، ڈی جی پی ڈی ایم اے سمیت کور فائیو، رینجرز، ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکھر قرنطینہ مرکز پہنچنے والے زائرین کے 40 نمونے کراچی میں ٹیسٹ کیے گئے، ان 40 نمونوں میں سے 13 نمونے مثبت آئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کمشنر سکھر اور گمبٹ اسپتال کے ڈاکٹر بھٹی کو ہدایت کی کہ مثبت مریضوں کو منفی مریضوں سے الگ کیا جائے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ جن کی حالت تشویشناک ہے انہیں فوری طور گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں منتقل کیا جانا چاہئے۔وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ سکھر کے علاوہ کورونا وائرس کے مزید 5 کیس تشخیص ہوئے ہیں۔ ان میں سے تین افراد سعودی عرب سے آئے ہوئے مبتلا مریض سے رابطے کرنے کی وجہ سے ہوئے ہیں، چوتھے فرد کو نمونیا کی علامت تھیں اور اس کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت بتایا گیا جبکہ پانچواں مریض کوئٹہ سے کورونا وائرس کے علامات کے ساتھ آیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 293 مشتبہ افراد میں سے جو تفتان سے سکھرقرنطینہ مرکز آئے تھے ان میں سے ہم نے 40 نمونوں کی جانچ کی ہے، ان میں سے 13 کی تشخیص مثبت ہوگئی ہے اور ابھی 250 کے بارے میں جانچ پڑتال باقی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close