سکھر میں دنیا کا سب سے بڑا کرونا ایمرجنسی سنٹرقائم، 2ہزار مریضوں کی گنجائش

سکھر (پی این آئی) سندھ حکومت نے سکھر میں لیبر کالونی کے علاقے میں دنیا کا سب سے بڑا کرونا وائرس ایمرجنسی سنٹر بنا کر چین کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کرونا وائرس کی ٹیسٹ کٹس بھی سندھ حکومت نے اپنی مدد آپ کے تحت امپورٹ کی ہیں۔سکھر میں بننے والے کرونا وائرس ایمرجنسی سنٹر میں جو آئسولیشن

وارڈز بنائے گئے ہیں، ان میں دوہزار افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ کرونا کے خلاف ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے دنیا کے اس سب سے بڑے اس اسپتال کو 12 ہزار افراد تک کی گنجائش کے مطابق وسیع کیا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ چین کی حکومت نے ووہان میں ایک ہزار بیڈز پر مشتمل کرونا وائرس ایمرجنسی سنٹر بنایا تھا۔یہ بھی یاد رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب سندھ کو دنیا بھر کے ادارے مختلف ممالک کی رینکنگ میں شمار کررہے ہیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے سندھ کو دنیا میں چوتھا درجہ دیا ہے جبکہ سندھ سے پہلے چین ہے لیکن اب پاکستان کے صوبہ سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا کرونا ایمرجنسی سنٹر قائم کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں