کورونا وائرس کے باعث سرحوں کی بندش،افغانستان اور ایران کے ساتھ ملکی سرحدیں مکمل طور پر بند

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر افغانستان اور ایران کے ساتھ ملکی سرحدیں مکمل طور پر آج سے بند کردی گئیں۔گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملکی مغربی سرحدیں 14 روز کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا

فیصلہ کیا گیا تھا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کا اطلاق آج رات سے ہوگیا ہے جس کے بعد طورخم میں پاک افغان بارڈر کو بند کردیا گیا ہے جبکہ چمن میں بابِ دوستی بارڈر پر آمدورفت پہلے ہی 14 روز سے معطل ہے۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد پر امیگریشن آفس آج سے مکمل بند کردیا جائے گا جب کہ تفتان بارڈر پر آمدو رفت پہلے ہی معطل ہے۔دوسری جانب بھارت نے بھی پاکستان سے ملنے والی تمام سرحدیں آج رات سے تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کررکھاہے جب کہ کرتارپور سے بھی زائرین کا داخلہ بند رہے گا۔خیال رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے مزید 113 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 724 ہوگئی ہے۔ایران میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی کل تعداد 1200 نئے کیسز آنے کے بعد 13 ہزار 938 ہوچکی ہے۔ بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 112 تک جا پہنچی ہے جب کہ اب تک 2 مریض کورونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔ادھر افغانستان میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوچکی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close