حکومت نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کیلئے اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی): وفاقی حکومت نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو امداد بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 1300 طلبہ کے لیے 15 دن کا امدادی سامان جمعرات کو اسلام آبادسے بھیجا جائے گا اور پاکستان ائیر فورس کا خصوصی طیارہ امدادی

سامان لیکر چین پہنچے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امدادی سامان میں طلبہ کے لیے کھا نے پینے اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں، اس کے علاوہ روزمرہ استعما ل ہونے والی اشیاء بھی بھیجی جارہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی ہرقسم کی مدد اولین ترجیح ہے، پاکستانی طلبہ کے والدین سے وعدہ کیا ہے ان کے بچوں کا خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کے حوالے سے چینی حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلا ہے جس سے اب تک 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔گزشتہ سال دسمبر سے ہی کورونا وائرس کے باعث چینی شہر ووہان میں مکمل لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث وہاں یونیورسٹیز میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ بھی محصور ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close