کن 4چیزوں پرعمل کرکےکورونا وائرس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو4 چیزوں پرعمل کرکے کنٹرول کیا جاسکتا ہے، ان میں کورونا وائرس کی شناخت، بچاؤ اور علاج کیلئے اقدامات اور بھرپور تیاری شامل ہے، پاکستان کورونا وائرس سے نمٹنے کی بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔ انہوں نے سارک

ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا کووڈ 19 عالمی ایمرجنسی ہے۔کورونا کے تصدیق شدہ کیسزتمام سارک ممالک میں موجود ہیں۔ سارک ممالک میں دنیا کی کل آبادی کا پانچواں حصہ موجود ہے۔ سارک ممالک میں کئی بڑے بڑے میگا سٹی واقع ہیں۔ پاکستان بھی اسی تشویش کا حصہ ہے جن خطرات کا جنوبی ایشیاء کو سامنا ہے۔ سارک ممالک میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرکے اور بروقت اقدامات سے اس وباء کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔کورونا عالمی وباء ہے، عالمی ادارہ صحت کی چار پہلوؤں پر مشتمل ایڈوائس کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کا بہتر ذریعہ ہے۔ان چار پہلوؤں میں کورونا وائرس کی شناخت، بچاؤ اور علاج کیلئے اقدامات اور بھرپور تیاری شامل ہے۔ اسی طرح معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں اور ملک کے تمام بارڈرز کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پریشان اور گھبرانے کی بجائے وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے وائرس کے خلاف آگاہی مہم تیز کرتے ہوئے مختلف خصوصی پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کثرت کے ساتھ ہاتھ دھوئیں کیونکہ یہی کورونا وائرس سے بچائو کا بہترین راستہ ہے، اس کے ساتھ ساتھ عوام صحت سے متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close