پاکستان کی لیڈی کمانڈو کو اقوام متحدہ نے کونسے خاص مشن کیلئے منتخب کر لیا؟ پاکستان کی بہادر بیٹی کو شاندا ر اعزاز مل گیا، تعلق کہا ں سے ہے؟تفصیلات آگئیں

پشاور(پی این آئی) خیبر پختونخوا پولیس کی لیڈی ایلیٹ کمانڈو گل نسا اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے منتخب ہو گئیں۔اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے منتخب ہونے والی لیڈی ایلیٹ کمانڈو گل نسا کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے ہے جنہوں نے سال 2012 میں پولیس میں شمولیت اختیار کی۔گل نسا کمانڈو

ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ایلیٹ فورس میں شامل ہو گئی تھیں اور وہ اب جلد اقوام متحدہ کے امن مشن پر روانہ ہوں گی۔اس سے قبل خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون جیٹ فائلٹ پائلٹ کا اعزاز کائنات جنید نے حاصل کر رکھا ہے۔ جو لوئر دیر کے علاقے بلامبٹ کی رہائشی ہیں۔ کائنات جنید نے پاکستان ائرفورس کے جی ڈی پی ٹیسٹ میں نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی تھی بلکہ وہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جن کی بطور پائلٹ سلیکشن ہوئی تھی۔جنید کائنات کے والد اسکواڈرن لیڈر احمد جنید کا کہنا تھا کہ ان کی دلی خواہش پوری ہوئی کہ ان کی بیٹی پاکستان ائر فورس میں بطور جیٹ پائلٹ فائٹر منتخب ہوئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close