اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کردیا ۔وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سارک کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے لاک ڈاون ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے
بغیر روک ٹوک امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں ،کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مقبوضہ کشمیر میں اطلاعات کی ترسیل ناگزیر ہے۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مواصلاتی لاک ڈاون ختم کرے اور اطلاعات کی ترسیل پر پابندیاں اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو بلا تعطل طبی سہولیات فراہم کی جائیںاور انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے امداد فراہم کی جائے ۔ڈاکٹرظفر مرزا کاکہنا تھا کہ ہمیں کرونا سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہو گا ،ڈبلیو ایچ او کی 4نکات پر مشتمل ایڈوائرس کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بہتر ذریعہ ہے اور پاکستان اس ضمن میں اقدامات کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سارک کل انسانیت کا پانچواں حصہ ہے ،سارک ممالک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں،سارک ممالک میں دنیا کے میگا سٹی موجود ہیں اور پاکستان کو سارک ممالک میں کرونا وائرس پھیلنے پر تشویش ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں