سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پی آئی اے نے خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا، فیس بھی ختم کر دی گئی

جدہ(پی این آئی)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ سعودی حکام سے پاکستانی عمرہ زائرین کی واپسی کے لیے اگلے دو ہفتوں کی پروازوں کی اجازت لے لی گئی ہے جبکہ دوسری طرف جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے ٹکٹ ری شیڈول کرانے کے

لیے عائد فیس بھی ختم کر دی ہے۔پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کے مطابق اس مدت کے دوران اقامہ ہولڈرز بھی چھٹی گزارنے پاکستان جا سکتے ہیں۔ریاض میں پاکستان کے سفارتخانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب کی جانب سے 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن کے بعد سعودی حکام کی جانب سے اگلے دو ہفتوں کے لیے فلائٹس آپریشنز معطل کیے جا چکے ہیں۔’مگر ہم نے سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن کے صدر عبدالحادی سے گزارش کر کے دو ہفتوں کی اجازت لی ہے جس کے مطابق پی آئی اے کی پروازیں پاکستان سے خالی یہاں آئیں گی اور جدہ اور مدینہ سے عمرہ زائرین کو واپس لے کر جائیں گی جن میں اقامہ ہولڈر بھی جاسکتے ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے سعودی حکام کو باور کروایا ہے کہ سعودی عرب میں 27 لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں ان کے مملکت واپس آکر اپنی ملازمتیں جاری رکھنے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔’امید ہے اس حوالے سے بھی سعودی حکام اپنی کمیٹی کے ذریعے ہماری سفارشات کو قبول کریں گے۔‘دوسری جانب جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ پاکستان کی درخواسست پر سعودی حکام نے عمرہ آپریشن میں توسیع کی اجازت دی ہے۔’ان کے مطابق پی آئی اے اور سعودی ایئر لائنز ون وے عمرہ آپریشن جاری رکھیں گی۔اتوار کو قونصلیٹ میں میڈیا بریفنگ اور اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مجید نے بتایا ’سفری پابندی لگنے سے پہلے دس مارچ کو مملکت میں 42 ہزار پاکستانی عمرہ زائرین موجود تھے۔‘’سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے قونصلیٹ کو فراہم کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق پانچ دن میں 27 ہزارعمرہ زائرین واپس جا چکے۔ مہلت ملنے کے بعد باقی 15 ہزار زائرین کی واپسی بھی مکمل ہو جائے گی۔‘انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے نے ٹکٹ ری شیڈول کرانے کے لیے عائد فیس بھی ختم کردی ہے۔ ٹکٹ ری شیڈول کرانے کے لئے فی ٹکٹ دو سو آٹھ ریال چارج کیے جاتے تھے۔قونصل جنرل کے مطابق پی آئی اے اور سعودی ایئر لائنز 31 مارچ تک ون وے عمرہ آپریشن جاری رکھیں گی۔’پی آئی انے نے دوسو ریال فوری طور پر ختم کردیے ہیں جبکہ آٹھ ریال جو سعودی حکومت کی فیس ہےصرف وہ وصول کی جائے گی‘۔انہوں نے مزید بتایا سعودی وزارت حج وعمرہ نے سعودی ائیر لائنز سے بھی ٹکٹ ری شیڈول پرعائد فیس ختم کرنے کو کہا ہے اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ خلیجی ایئر لائنز کو بھی 18 مارچ تک عمرہ زائرین واپس لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نےواضح کیا کہ عمرہ فلائٹس معمول کے مطابق چل رہی ہیں تاہم ایئر لائنز کو باہرسے مسافر لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔خالد مجید کے مطابق یہ تاثر غلط ہے کہ سعودی عرب میں موجود عمرہ

زائرین پھنسے ہوئے ہیں۔ صرف عمان ایئر کی دو فلائٹس کا مسئلہ ہوا تھا وہ بھی حل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سعودی عرب میں کوئی پاکستانی عمرہ زائرمحصور نہیں ہے۔سعودی حکام عمرہ زائرین کی واپسی کے لیے متحرک ہیں۔ ’تمام ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے عمرہ زائرین کی واپسی ممکن ہو سکے۔‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close