عالم دین مفتی عثمانی نے کورونا وائرس پر اہم شرعی پیغام دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کرونا وائرس کی وبا سے متعلق حکومت سے جاری ہونے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی احکامات پر پابندی شرعی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ کسی وباءعام کے موقع

پر مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنا توکل کے ہرگز خلاف نہیں ہے، حضور اکرمؐ نے فرمایا کہ ایسے موقع پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، حضور اکرمؐ نے طاعون کے بارے میں فرمایا تھا کہ کسی جگہ طاعون پھیلے تو کوئی اندر سے باہر نہ جائے اور کوئی باہر سے اندر نہ آئے ، نماز بھی گھر میں پڑھ لینی چاہئے ، محکمہ صحت کی طرف سے جاری کی ہوئی تدابیر پر پوری طرح عمل کرنا شرعاً بھی ضروری ہے نیز توبہ استغفار اور اس دعا کا بھی اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ یہ دعا بھی پڑیں اللہم ارفع عنا البلاءوالوبا ءاور گناہوں سے پرہیز، دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وزیرعلیٰ عثمان بزدار کا ایک اور احسن اقدام سامنے آیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر کورونا ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت کے حوالے کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ “عوام کی صحت سے زیادہ کچھ اہم نہیں ہیلی کاپٹر پنجاب کے عوام کی امانت ہے انہی کی سہولت کے لیے استعمال ہوگا”۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاہور میں کورونا وائرس کا مریض سامنے آنے کی تردید کردی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ ابھی تک پنجاب میں کورونا وائرس کے ایک بھی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے مسرت چیمہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ پنجاب میں ابھی تک 90لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے البتہ تاحال کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 90میں سے 81لوگوں کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا جبکہ 9لوگوں کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close