کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ملنےوالے بھارت کے بارڈر بند کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب پاکستان کے ساتھ ملنے والے بھارت کے تمام بارڈرز بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام بارڈر جہاں سے مسافروں کی

آمد و رفت ہوتی ہے تا حکم ثانی بند کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ خطرناک وبا کورونا وائرس دنیا کے 155 ممالک میں پھیل چکا ہے ، گزشتہ روز بھارت میں کوروناوائرس سے دوسری ہلاکت رپورٹ ہوئی جس کے بعد بھارت میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 82 ہوگئی۔ عالمی ادارہ صحت نے یورپ کو کورونا وائرس کا نیا مرکز قرار دے دیا۔ یورپ میں کورونا وائرس سے اب تک 1500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت نے کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ کے پیش نظرپاکستان کے ساتھ ملنے والے تمام بارڈرز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے ہفتہ کی رات کو جاری کئے گئے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق وہ تمام بارڈرز جہاں سے مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے انہیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12بجے سے تا حکم ثانی بندکیا جارہاہے جس کے بعد کوئی بھی مسافر نہ تو بھارت میں داخل ہو سکے گا اور نہ ہی پاکستان جا سکے گا۔ نوٹیفکیشن میں ڈیرہ بابا نانک سے کرتار پور جانے والے زائرین کا کوئی ذکر نہیں کیا گیااور نہ ہی راہداری بند کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی اطلاع دی گئی ہے۔ تاہم اس سلسلے میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی کرتار پور بارڈر بند کرنے یا نہ کرنے کے حوالے کچھ نہیں بتایا۔دریں اثناء نئی دہلی میں وزارت داخلہ کے حکام سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ سارک کے حوالے سے آج ہونے والی ویڈیو کانفرنس میں کرتار پور راہداری بند کرنے یا نہ کرنے کے بارے پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی رضامندی سے کوئی فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close