کورونا وائرس کا خوف ، سندھ بھر میں ایمرجنسی نافذکر دی گئی

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال نہیں، کورونا کے پیش نظر حکومت کے تمام اقدامات احتیاطی تدابیر ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں لاک ڈاؤن سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں، افواہیں پھیلانے والوں کے

خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کریں گے۔وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ عوام اطمینان رکھیں ان کی حکومت تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے گزشتہ روز کووڈ-19 کا ایک اور کیس سامنے آیا، محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ مریض کچھ دن قبل سعودی عرب سے کراچی پہنچا تھا اور علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔سندھ میں تین ہفتے تک کورونا ایمرجنسی نافذ، وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات کرتے ہوئے حکومت سندھ نے تین ہفتے تک صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جلسے، جلوس، اجلاس، مجالس، عرس، برسی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگادی گئی۔تقریبات یا اجتماعات کے لیے بھی اجازت نامے منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔شادی ہالز بند اور سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے اس کے علاوہ پکنک اسپاٹس، پبلک پارکس، ساحل سمندر، واٹر پارکس، پلے لینڈز، جمنازیم، سوشل کلبس میں بھی تقریبات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔درس گاہیں اور مدارس عارضی بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک اور کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے جب کہ دو مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close