لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو صرف سیاسی مخالفین اور میڈیا کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، عمران مافیا کا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک سمگل کرنے کی تحقیقات کرائی جائے، عمران صاحب صحت کے وزیر ہیں جواب دیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے حکمرانوؓں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے اور عوام کا آٹا، چینی، گیس اور بجلی چوری کر رہی ہے، قوم کی جان خطرے میں ہے اور عمران مافیا کروڑوں روپے رشوت لے کر حفاظتی ماسک سمگل کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹ اور چینی چوری کے بعد حفاظتی ماسک کی سمگلنگ بھی عمران مافیا کی ہوس زر کی نذر ہوگئے،عمران مافیا اورگرفتاریاں سیاسی مخالفین اور میڈیا کی پوری قوم کی زندگی کو چھ کروڑ میں بیچ دیاگیا، 2 کروڑ حفاظتی ماسک بیرون ملک سمگل کرنے سے ملک میں قلت پیدا ہوئی، عمران مافیا ماسک پر بھی پیسہ کمارہا ہے یہ کورونا سے قوم کو کیا بچائیں گے؟۔انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو صرف سیاسی مخالفین اور میڈیا کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ عمران مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں