اسلام آباد (پی این آئی)کرونا وائرس کے باعث سعودی عرب سے باہر پاکستانیوں کو 72 گھنٹوں میں سعودی عرب واپس پہنچنے کا معاملہ، اضافی کرایہ وصول کرنے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر ہوابازی غلام سرور خان سے رابطہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایئرلائنز کے جانب سے سعودی عرب
جانے والے مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان سے رابطہ کرتے ہوئے اظہارتشویش کیا۔ اسد قیصر نے کہاکہ مشکل کے اس گھڑی میں سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنایا جائے،ایسے وقت میں ایئر لائنز کا کرایوں میں اضافہ کرنا افسوسناک ہے، مسافرروں کو سعودی عرب لے جانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جائیں۔وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نےسپیکر کو سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے خصوصی پروازوں چلانے کی یقین دہانی کروادی۔ وزیرہوا بازی نے کہا کہ مسافروں کوسعودی عرب واپس لےجانے کے لیے 6 اضافی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ وزیرہوابازی نے یقین دہائی کرائی کہ سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں سے معمول کے مطابق کرایہ وصول کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں