طویل قامت نصیر سومرو کو آکسیجن کے لیے روزانہ 1200روپے کی ضرورت ہے لیکن کون دے گا؟ انسانی ہمدردی کا سوال بن گیا

کراچی (پی این آئی) طویل عرصے تک دنیا کے طویل قامت شخص کا عزاز رکھنے والے نصیر سومرو پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں روزانہ 12 سو روپے مالیت کی آکسیجن درکار ہوتی ہے لیکن نصیر سومرو وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بہن کی مدد حاصل کرنے پر مجبور ہیں جن کے اپنے مالی حالات بھی اچھے نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اطلاعات میں نصیر سومرو کی بے بسی نمایاں دکھائی دیتی ہے۔سندھ کے ضلع شکارپور سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ نصیر سومرو کراچی میں مقیم ہیں ۔نصیر سومرو کی بیماری کا معاملہ سامنے لانے والےشہری ظفر عباس کہتے ہیں ‘نصیر سومرو جہاں ملازمت کرتے ہیں وہاں سے 40 ہزار روپے ملتے ہیں، اس میں 36 ہزار روپے ماہانہ آکسیجن کی خریداری پر خرچ ہوتے ہیں، باقی بچ جانے والے چار ہزار روپے میں وہ کیسے گزارا کرتے ہوں گے؟ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہےکہ نصیر سومرو کی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے معمولات کی جانب لوٹ سکیں۔نصیر سومرو اپنی بیماری اور علاج پر آنے والے اخراجات کی تفصیل خود بھی سامنے لا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومتی بے حسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بھی حکومت ہو وہ اپنے تعلقات نبھاتی ہے کسی کے لیے نہیں سوچتی۔‘ اس پر ویڈیو بنانے والے وی لاگر نے کہا ’کل کچھ ہو جانے پر جو تصویریں بنانے کے لیے سب سے آگے کھڑے ہوں گے انہیں چاہیے کہ ان کی زندگی میں سامنے آئیں اور مدد کریں۔‘ دنیا کے طویل القامت ہونے کا اعزاز رکھنے والے پاکستانی عالم چنا کے انتقال کے بعد سامنے آنے والے نصیر سومرو سات فٹ نو انچ قد رکھتے ہیں۔ وہ کافی عرصہ پاکستان کے دراز قد کے حامل فرد کے منفرد اعزاز کے مالک رہے۔ بعد میں طویل القامتی کا یہ اعزاز ملتان کے ضیا رشید کے حصے میں آ گیا جو آٹھ فٹ قد رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے دسمبر 2018 میں وہ پھیپھڑوں کی بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل کیے گئے تھے، جس کے بعد ان کی صحت کے متعلق تشویشناک اطلاعات سامنے آئی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close