کرونا وائرس کی وبا سے دنیا پریشان لیکن ریحام خان نے ہر حد پار کر دی، وزیراعظم عمران خان کا کرونا سے متعلق مذاق بنا ڈالا

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان تحریک انصاف خصوصا عمران خان پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں۔ اس بار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو کروناوائرس کی بنیاد پرتنقید کا نشانہ بنایاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئے گئے ایک تبصرے میں ریحام خان نے

کہا کہ ”پوری دنیا میں تباہی پھیلانے والا کرونا وائرس جب پاکستان پہنچا تو ہماری حکومت کی کارکردگی دیکھ کر وہ بھی شرمندہ ہو گیا اور کہنے لگا “سلیکٹڈ تم بھی کچھ تو کرو نا”۔ریحام خان کا ٹویٹ ہو اور سوشل میڈیا صارفین اس پرتبصرہ نہ کریں ایسا ممکن ہی نہیں۔لوگوں کی بڑی تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک بھی اس وبا سے نہیں بچ سکے تاہم اس کے باوجود پاکستان کے حالات بہتر ہیں۔ایک صارف نے تو انہیں کرونا وائرس کا پاکستان میں’ ترجمان‘ قرار دے دیا۔کچھ صارفین نے ریحام کی ہاں میں ہاں ملائی اور وزیراعظم پر تنقید کو آگے بڑھایا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں اس وقت کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔اس ضمن میں وفاقی و صوبائی حکومتیں مختلف اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں