جیو کیخلاف پیمرا کیا کام کر رہا ہے؟ سینئر صحافی حامد میر نے سنگین الزام لگا دیا

اسلام آباد، لاہور (پی این آئی) جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گزشتہ روز نیب نے تحویل میں لے لیا تھا جنہیں آج عدالت میں پیش کرکے بارہ روز کا ریمانڈ بھی لے لیا ، اب سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ جیو نیوز کو بند کرنے یا پچھلے نمبروں پر دھکیلنے کے لیے پیمرا کی طرف سے کیبل

آپریٹرز کو کالز موصول ہورہی ہیں۔ ٹوئٹر پر حامد میر نے لکھا کہ ’’ کیبلزآپریٹرز کو پیمرا کی طرف سے کالز موصول ہورہی ہیں کہ جیونیوز اردو کو بندکریں یا آخری نمبروں پر پھینکیں، نیب اور پیمرا دونوں دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آزاد ہیں لیکن دراصل وہ کسی کو خوش کرنے کے لیے آزاد میڈیا کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں ، صحافت جرم نہیں۔انہوں نے نیب حوالات سے سامنےآنیوالی میر شکیل الرحمان کی تصویر بھی شیئرکی اور لکھا کہ ’’ جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان کو ایک مرتبہ برطانوی راج کے دوران اہلی میں گرفتار کیاگیا ، انہوں نے اپنی یہ تصویر لاک اپ کے باہر لی ، کئی سالوں کے بعد ان کے صاحبزادے میر شکیل الرحمان کو بھی 2020 میں نیب کی طرف سے لاک اپ میں ڈالا گیا، ان کی یہ تصویر نیب حکام کی طرف سے لی گئی اور ایک دوسرے کیساتھ شیئرکی گئی ، صحافت جرم نہیں۔اس سے قبل انہوں نے میر شکیل الرحمان کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’’ جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو نیب نے لاہور کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے صحافیوں نے انہیں گھیر لیا ، میر شکیل الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ نیب نے انہیں کبھی سنا ہی نہیں، ایک چھوٹے سے سیل میں بند کردیا، اس ٹوئیٹ کیساتھ بھی انہوں نے لکھا کہ صحافت جرم نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close