تعلیمی ادارے بند لیکن جو امتحانات جاری ہیں وہ مکمل ہوں گے یا نہیں؟حکومت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اگلے تین ہفتے تک تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مندرجہ ذیل امور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔1: تمام تعلیمی ادارے بشمول سکولز، کالجز ، میڈیکل کالجز، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل

انسٹی ٹیوشنز، یونیورسٹیز (سرکاری اور نجی) اگلے تین ہفتوں تک کیلئے بند رہیں گی اور اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔2: تمام امتحانات جو جاری ہیں یا اگلے 3 ہفتوں کے دوران ہونے والے ہیں وہ منسوخ کردیے گئے ہیں، تمام ٹیوشن سنٹرز بھی بند رہیں گے۔3: تمام دینی مدارس بھی تین ہفتوں کیلئے بند رہیں گے ، مدارس کے ہاسٹلز (دارالاقامہ) میں صرف غیر ملکی طلبہ کو رہنے کی اجازت ہوگی۔4: تمام شادی / بینکوئٹ ہالز اور مارکیز 3 ہفتوں کیلئے بند رہیں گی۔5: اگلے تین ہفتے کیلئے تمام دینی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔6: جشنِ بہاراں سمیت موسمِ بہار کی تمام تقریبات 3 ہفتوں کیلئے منسوخ ہوں گی۔7: تمام پبلک اور پرائیویٹ سپورٹس فیسٹیولز پر بھی 3 ہفتوں کیلئے پابندی ہوگی۔8 : قیدیوں کے ساتھ ملاقاتوں پر بھی تین ہفتوں کیلئے پابندی ہوگی۔9: کسی بھی قسم کا عوامی اجتماع تین ہفتوں تک منعقد نہیں کیا جاسکے گا۔10: انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محکمہ بنیادی صحت کی مشاورت سے انتہائی جارحانہ انداز میں میڈیا پر کرونا وائرس کے حوالے سے مہم چلائی جائے گی۔11: پی ایس ایل کے میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔12: تمام متعلقہ ادارے اوپر بیان کی گئی ہدایات کیلئے گائیڈ لائنز جاری کریں اور ان پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کو کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر



تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close