حکومت نے کرونا وائر س کی ویکسین تیار کرنیوالوں کیلئے بڑا انعام دینے کا اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے اب دنیا بھرمیں اپنے قدم جما لئے ہیں۔ مہلک وائرس نے پاکستان میں بھی لوگوں کو اپنا شکار کرنا شروع کر دیا ہے۔ ابھی تک پاکستان میں 22 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جس کے بعد حکومت کی جانب سے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا

ہے۔ ایسی صورتحال میں سندھ کے وزیر برائے اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص کرونا وائرس کی ویکسین بنائے گا اسے حکومت کی جانب سے انعام دیا جائے گا۔اس حوالے سے انہوں نے سندھ میں موجود ریسرچ لیبارٹریز اور سٹوڈنٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی ویکسین بنانے کی کوشش کریں۔ مزید کہا گیا ہے کہ اس ویکسین پر کام کرنے والے افراد کو ہرحکومت کی جانب سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور تمام اخراجات بھی اٹھائے جائیں گے۔یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 1 لاکھ30 ہزار افراد کو متاثر کر دیا جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہزار کے قریب بتائی جا رہی ہے۔دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آرہی۔ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے اب پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی اور ہر ملک کی جانب سے وائرس کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پاکستان میں بھی کرونا وائرس داخل ہو گیا ہے جس کے بعد ابھی تک 22 افراد میں اس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس کی ویکسین تیار کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیر برائے اطلاعات و بلدیات نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص کرونا وائرس کی ویکسین بنائے گا اسے حکومت کی جانب سے انعام دیا جائے گا۔ اس حوالے سے انہوں نے سندھ میں موجود ریسرچ لیبارٹریز اور سٹوڈنٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی ویکسین بنانے کی کوشش کریں۔ مزید کہا گیا ہے کہ اس ویکسین پر کام کرنے والے افراد کو ہرحکومت کی جانب سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور تمام اخراجات بھی اٹھائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close