جی ایچ کیو میں آرمی آفیسرز کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق حقیقت سامنے آگئی۔۔ وزارت صحت کا دعویٰ

راولپنڈی (پی این آئی) جی ایچ کیوراولپنڈی میں آرمی آفیسرز کے کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی خبرکی تردید کردی گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جی ایچ کیو میں پاک فوج کے افسران کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر بے بنیاد ہے۔ واضح رہے کہ ہاں پر کرونا وائرس نے خوف

پھیلایا ہوا ہے وہیں پر سوشل میڈیا پر جعلی خبریں بھی پھیلائی جا رہی ہیں، سوشل میڈیاپر کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبروں کی بھرمار ہو گئی ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی آفیسرز کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کی تردید کرتے ہیں۔ پاک فوج کے افسران کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر بے بنیاد ہے۔ دوسری جانب صوبائی دارلاالحکومت لاہور کے ڈاکٹر اسپتال میں دو افرد کو کرونا وائرس کے شبہ میں لایا گیا،دونوں افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تاہم ٹیسٹ کے دوران ان میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔متعلقہ اسپتال کے ڈاکٹر جاوید اصغر کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کوٹیسٹوں کے بعد کلئیر قرار دے دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ افوہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ ان دونوں افراد کو کرونا وائرس ہے جس وجہ سے عوامی حلقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈاکٹر جاوید اصغر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔لاہور میں اس وقت کرونا وائرس کا کوئی بھی کنفرم کیس نہیں ہے۔غلط خبریں پھیلانے کے بجائے لوگوں میں آگاہی مہم چلائی جائے۔خوف و ہراس نہ پھیلایا جائے۔ علاوہ ازیں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)کے وائس چانسلر ارشد محمود نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ میں کرونا وائرس کے کیس سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔ لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا کہ ہے جامعہ میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان لمز یونیورسٹی کی جانب سے بھی جاری تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کرونا وائرس کے حوالے سے چلنے والی افواہوں پر کان دھریں۔ جامہ میں ایسا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔لمز کے وائس چانسلر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کے کیس سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں