ملک بھر میں صرف تین ائیرپورٹس کو آپریشنل رکھنے کافیصلہ ، کون کونسے ائیرپورٹس فلائٹس کیلئے کھلے رہیں گے ؟اعلان ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیرِداخلہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے علاوہ تمام ائیرپورٹس سے انٹرنیشنل فلائٹس بند کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کیے

گئے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیردفاع، خارجہ، داخلہ اور وزیر قانون سمیت متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں معاون خصوصی صحت ظفرمرزا نے کورونا وائرس سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا۔جس کے بعدملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں اور بارڈرز کو بند کرنے کے ساتھ اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے علاوہ تمام ائیرپورٹس سے بین الاقوامی پروازیں بند کرد گئی ہیں۔اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے ملک گیرمہم چلانے اور ملکی سرحدوں، ایئرپورٹس پر سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلا س کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پراعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 5اپریل تک بند رکھے جائیں گے۔ چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔ تمام سکول، یونیورسٹیاں ، کالجز اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ 27مارچ کو دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا جس میں کورونا وائر س کی صورتحال دیکھ کر تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ وزیرِداخلہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے علاوہ تمام ائیرپورٹس سے انٹرنیشنل فلائٹس بند کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close