30سے 40فیصد اراکین اسمبلی کرونا وائرس میں مبتلا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے انکشاف نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کینیڈین وزیر اعظم کی بیوی کو کرونا وائرس ہوسکتا ہے تو پھر پاکستان کے 30 سے 40 فیصد اراکین پارلیمنٹ کو بھی کرونا ہوچکا ہوگا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال

کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کرونا وائرس کے خطرے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم کی بیوی کو کرونا ہوچکا ہے، ہاؤس کے 30 سے 40 فیصد لوگوں کو کرونا وائرس ہوچکا ہوگا۔ ان کی اس بات پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے برجستہ کہا ’ اللہ نہ کرے کہ ایسا ہو‘ ۔ شاہد خاقان عباسی نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کر رہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کرونا وائرس کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے ، یہ ایک بہت ہی سنجیدہ معاملہ ہے ، اس کی وجہ سے سکول ، کالجز بند کردیے گئے ہیں اور میچز منسوخ ہوچکے ہیں ، اس لیے ہماری حکومت کو اپوزیشن کو گرفتار کرنے کی بجائے اس معاملے پر توجہ دینی چاہیے، اس معاملے پر ہاؤس کا مشترکہ اجلاس بلایا جانا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں