میر شکیل الرحمٰن کی حوالات میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر آنے پر چئیرمین نیب نے سخت حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی حوالات میں تصویر لینے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا نوٹس لے لیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے میرشکیل الرحمٰن کی حوالات میں تصویر لینےکی تحقیقات کاحکم

دیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو 7 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو ذمے داران کے تعین کرنےکا بھی حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز نیب لاہور نے نجی پراپرٹی کے مقدمے میں جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں