نیب کا شاہد خاقان عباسی کے خلاف تحقیقات کا شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)ایک نئی انکوائری میں مختلف اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کا کھوج لگایا جائے گاتفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نئی تحقیقات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔زرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور انکے بہنوئی کے اکاؤنٹس میں 3 ارب روپے کا اضافہ

ہوا ہے، اور نیب نے کھوج لگانا شروع کر دیا ہے کہ ذاتی اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی۔زرائع کے مطابق 2013 سے 2019 کے دوران شاہد خاقان عباسی کے اکاؤنٹ میں سوا ارب روپے منتقل ہوئے اور اور انکے صاحبزادے عبدالله خاقان عباسی کے اکاؤنٹ میں ایک ارب بیالیس کروڑ روپے منتقل ہوئے۔دوسری طرف شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس میں سپلیمنٹری ریفرنس بھی تیار کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 2013 سے 2019 کے درمیان وزیر پٹرولیم اور پھر وزیر اعظم رہنے والے شاہد خاقان عباسی کو چند روز قبل ہی عدالت نے ایل این جی کیس سے ضمانت پر رہا کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close