پاکستان میں کن کن اسپتالوں میں کورونا وائرس کاٹیسٹ کروا یا جا سکتا ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے وباء قرار دے دیا ہے جب کہ پاکستان میں بھی اس سے متاثر مریضوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے ۔اس صورتحال میں حکومتی احکامات کے مطابق اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ میں کورونا وائرس کی علامات مثلاً بخار، خشک کھانسی یا سانس لینے

میں دشواری کا سامنا ہے تو آپ فوراً ہیلپ لائن (1166) پر کال کریں یا اپنے معالج سے رجوع کریں۔حکام اور ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو کورونا وائرس سے متعلق قائم کی گئی ہیلپ لائن کی رائے کے مطابق فوراً اسپتال یا ڈاکٹر کے پاس جائیں۔اس کے علاوہ آپ پرائیوٹ لیباٹری سے بھی ٹیسٹ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ تاہم، پرائیویٹ لیباٹریاں آپ سے 7 ہزار 900 روپے تک فی ٹیسٹ فیس لے سکتی ہیں جب کہ کچھ نامزد اسپتال یہ ٹیسٹ مفت بھی کر رہے ہیں۔ ان ٹیسٹ کا نتیجہ یا رپورٹ آپ کو دو دن ( 48 گھنٹوں )میں ملے گا۔مختلف بڑے شہروں میں درج ذیل اسپتال کورونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہے ہیں:
لاہور:
سروسز اسپتال
راولپنڈی:
بینظیر بھٹو اسپتال
ملتان:
نشتر اسپتال
سیالکوٹ:
علامہ اقبال میموریل اسپتال
فیصل آباد:
علامہ اقبال میموریل اسپتال
الائیڈ اسپتال
رحیم یار خان
شیخ زید اسپتال
کراچی:
سرکاری اسپتال
سول اسپتال
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر
پرائیوٹ اسپتال
آغا خان یونیورسٹی اسپتال
ڈاؤ میڈیکل کالج
کوئٹہ:
فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال
پشاور:
محمد ٹیچنگ اسپتال
جناح ٹیچنگ اسپتال
پرائم ٹیچنگ اسپتال
پین لیس اسپتال
خلیل اسپتال
ضیاء میڈیل کمپلکس
مرسی ٹیچنگ اسپتال
کویت ٹیچنگ
نصیر ٹیچنگ اسپتال

ایم ایس ایف اسپتال
آفریدی میڈیکل کمپلکس
شہاب آرتھوپیڈک اسپتال
رحیم میڈیکل انسٹیٹیوٹ
نارتھ ویسٹرن جنر ل اسپتال
شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال
اکبر میڈیکل سینٹر
اباسین اسپتال حبیب میڈٰکل سینٹر
ابراہیم اسپتال
اسلام آباد:
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ
گلگت بلتستان:
سول اسپتال ہنزہ
ڈی ایچ کیو گلگت
ڈی ایچ کی چلاس
ڈی ایچ کیو اسکردو
پی ڈی ایس آر یو
ڈی ایچ کیو کریم آباد
آزاد جموں و کشمیر
عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد
شیخ خلیفہ بن زید النہایان اسپتال مظفرآباد (سی ایم ایچ)
سی ایم ایچ راولاکوٹ
ڈی ایچ کیو میرپور
ڈی ایچ کیو کوٹلی
ڈی ایچ کیو نیلم
ڈی ایچ کیو جہلم ویلی
ڈی ایچ کیو باغ
ڈی ایچ کیو حویلی
ڈی ایچ کیو بھمبر
ڈی ایچ کیو سدھنوتی
جب کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ملک کا بنیادی ریفرل سینٹر ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کل کورونا وائرس کے 21 کیسز میں سے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں ۔ سندھ میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد15 ہے جن میں سے دو مریض اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ابھی تک صرف چند اسپتال ہی کورونا کے ٹیسٹ اور علاج کی سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close