وزیراعظم کا مریم نواز کی واپسی پر ردِعمل

لاہور (پی این آئی) گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے طویل عرصے بعد خاموشی توڑی،مریم نواز لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئیں جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ،بعدازاں میڈیا سے بھی گفتگو کی۔مریم نواز کی طویل عرسہ بعد خاموشی توڑنے پر سیاسی میدان میں بھی

ہلچل مچی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو اطلاع دی گئی کہ مریم نواز اسلام آباد تشریف لا رہی ہیں۔تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنی حکومت ٹھیک کر لیں،گورننس ٹھیک کر لیں،اپنی وزارتوں پر توجہ دیں،تو اس بات سے فرق نہیں پڑتا، جو بھی آئے جو بھی جائے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم مقابلہ کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ ان پرتوجہ نہ دیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے کسی قصور کے بغیر بہادری سے جیل کاٹی‘ شاہد خاقان عباسی کا کردار لائق تحسین ہے۔جمعرات کو وہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے لئے لاہور سے اسلام آباد میں پہنچیں تو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ان کا استقبال کیا۔ مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید اور کیپٹن صفدر بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے۔ ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ مریم نواز کا مشکلات کے باوجود منفرد اور بڑا کردار ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم اصولوں پر قائم رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ میں مریم نواز کا مشکور ہوں کہ وہ مجھ سے ملنے میرے گھر تشریف لائی ہیں اور میری حوصلہ افزائی کی ہے۔اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی میرے بڑے بھائی ہیں، شاہد خاقان نے کسی قصور کے بغیر بہادری سے جیل کاٹی۔ مریم نواز نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کا کردار لائق تحسین ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close