میر شکیل الرحمان کی گرفتاری ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اتنی مجبور ہو گئی ہے کہ صحافت پر کھلم کھلا وار کر رہی ہے ،میر شکیل الرحمان کی گرفتاری آزادی صحافت کا تاریخ دن ہے ،دنیا میں آمریت کے دور میں بھی کبھی میڈ یا کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کیا جاتا ،پاکستان کے سب سے بڑے

میڈ یا گروپ کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ نیب مخالفین اور صحافیوں کو دبانے کے لیے استعمال کیا جا رہاہے ،میر شکیل الرحمان ملک کی معروف شخصیت ہیں ،انہیں گرفتار کرنے کی کیا ضرورت پڑ گئی تھی ،اس گرفتاری کا مقصد صرف یہ دکھانا تھا کہ جو بولے گا اندر جائے گا ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں حقیقت بیان کرنے کی وجہ سے میر شکیل الرحمان گرفتار ہیں ،وہ باہر آجائیں گے لیکن ان کو گرفتار کرنے والے اس عہدے پر نہیں رہیں گے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close