رحمان ملک نے حکومت سےاہم مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے حکومت سے کرونا وائرس پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کرونا وائرس کیخلاف نیشنل ایکشن پلان بنائے، پی ایس ایل میچز منسوخ،تعلیمی ادارے بند کیے جائیں،10 افراد کے ایک ساتھ اکھٹے ہونے پر پابندی لگائی جائے۔

جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر دادخلہ رحمن ملک نے حکومت سے کرونا وائرس پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ وفاقی حکومت کرونا وائرس کیخلاف نیشنل ایکشن پلان بنائے۔رحمان ملک نے کہاکہ کرونا وائرس قومی سلامتی کا مسئلہ بن گیاہے،وزیر اعظم عمران خان کرونا وائرس کیلئے 5 ارب روپے فنڈز مختص کریں۔رحمان ملک نے کہاکہ پی ایس ایل میچز منسوخ،تعلیمی ادارے بند کیے جائیں،10 افراد کے ایک ساتھ اکھٹے ہونے پر پابندی لگائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ 10 لاکھ سے اوپر میڈیکل سٹاف صرف 5 ہزار کٹس ہیں۔انہوںنے کہاکہ کٹس کی کمی سے میڈیکل سٹاف متاثر ہونے کا خدشہ ہے،وزارتِ صحت وفاقی سطح پر اور صوبائی حکومتیں کرونا وائرس کے خلاف کام کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 16 اور 17 مارچ کو سائنس نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے،نمائش کا مقصد سائنس اور دورِ جدید کے تقاضوں سے آگاہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نمائش کا اہتمام پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے نے آزاد کشمیر ایل او سی اور پاکستان کا دورہ کیا،انہوں نے کھل کر کہا ہے کہ او آئی سی جموں و کشمیر کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ او سی آئی کے کشمیر پر کردار کے حوالے سے کوئی مبالغہ نہیں ہونا چاہیے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں