کراچی(پی این آئی): حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔نجی نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کوروناوائرس کی صورتحال پر سندھ کابینہ کا غیر معمولی اجلاس ہوا، اجلاس میں تعلیمی ادارے 31 مئی 2020 تک بند رکھنے
کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ تعلیمی ادارے اب یکم جون سے کھلیں گے، جب کہ یہ تعطیلات گرمیوں کی چھٹیاں تصور ہوں گی، فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا۔دوسری جانب صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم جون 2020 کو دوبارہ کھلیں گے، جب کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں، اس سے پہلے نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات 16 مارچ سے شروع ہونے تھا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں