ن لیگ میں بغاوت کا خدشہ ، لندن سے مریم نواز کیلئے خاص پیغام آگیا۔۔لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئیں

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بننے کے پیش نظر ن لیگ کی قیادت بھی متحرک ہو گئی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز کو فوری طور پر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔مریم نواز لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئی ہیں۔مریم نواز اسلا آباد میں آج شاہد خاقان عباسی

سے ملاقات کریں گی۔مریم نواز نے لمبے عرصے سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی،شریف برادران بھی بیرون ملک میں ہیں،اور اس صورتحال میں شاہد خاقان عباسی پارٹی معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ن لیگ کے رہنماؤں میں تشویش پائی جا رہی تھی،کچھ اراکین اسمبلی کے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں کی بھی خبر آئی۔جس کے بعد ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے بھی شہباز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا تاہم اب نواز شریف نے مریم نواز کو فوری طور پر سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔جب کہ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نون لیگی راہنماؤں کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں کی خبریں ٹی وی پر دیکھی ہیں‘مسلم لیگ نون تقسیم نہیں ایک ہی جماعت ہے، البتہ اختلاف رائے ہر جماعت میں ہوتی ہے اور اس کا احترام کرنا اچھی بات ہے. شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لیکن شہبازشریف مجبوری کے تحت وطن سے باہر ہیں، انہوں نے پارٹی کو بہت وقت دیا ان کو بھی ذاتی معاملات کے لیے وقت دینا چاہیے سابق وزیراعظم نے کہا کہ نون لیگی راہنماؤں نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شہبازشریف کے آنے کی بات کی ہے پارٹی راہنماؤں کا موقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو جلد از جلد آنا چاہیے . انہوں نے کہاکہ نوازشریف جیسی شخصیت ملک میں نہیں اور ان کی بیماری بھی معمولی نہیں، وہ علاج کے بعد ضرور آئیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں نون لیگ کی جماعت ہی بول رہی ہے دیگر اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف بولتی ہیں نہ عوام کے حق میں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close