اسے کہتے ہیں ریلیف دینا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت دو سال کیلئے کم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کی ٹیم پٹرولیم کی قیمت کو دو سال تک کم رکھنے کی پلاننگ کر رہی ہیں۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمت کو ایک دو ماہ کے لئے استعمال کریں ۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی

قیمت میں کمی سے مہنگائی بھی نیچے آئے گی ۔وزارت خزانہ اس پر پالیسی دیگر عوام پر کام کیا جا رہا ہے ۔ پٹرول کی قیمتوں کا عالمی مارکیٹ میں مندا ہمارے لئے بونس پوائنٹ ہے۔ اس کا فائدہ 2 سال تک اٹھانا چاہتے ہیں۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے نیچے گریں تھی۔یہاں تک کہ پٹرول کی قیمت 28 روپے فی بیئرل بھی دیکھی گئی۔جس کے بعد ماہرین کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت کو 40 سے 70 روپے تک لایا جائے ۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اس سے قبل بھی پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ اب بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ مستقبل میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی اور توانائی کی قیمت میں کمی سے معیشت اور انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 2008 کے معاشی بحران کے بعد منصوبہ بندی کی اہمیت میں اضافہ ہوا، ملکی ترقی میں منصوبہ بندی کا اہم کردار ہے، ماضی میں منصوبہ بندی نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 50 سال میں معیشت کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل ہوا، معیشت میں تبدیلیوں کے باوجود منصوبہ بندی کا کردار کم نہیں ہوا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close