کوئٹہ(پی این آئی)کروناو ائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث بلوچستان میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مزید پندرہ دن تک بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے ہیں جبکہ بچ جانے والے پیپر بعد میں دوبارہ لئے جائیں گے۔صوبائی
حکومت نے پہلے سے بند سکولوں کو مزید پندرہ روز تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعدکیاگیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے سکولوں کی بندش کا فیصلہ کوئٹہ میں حال ہی میں سامنے آنے والے ایک کیس کے بعد کیاگیاہے۔اس دوران میٹرک کے امتحانات اگر نہ ہوئے تو انہیں مزید ایک ماہ کیلئے ملتوی کردیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ جب تک معاملات پر قابو نہیں پایا جائے گا تب تک خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔یاد رہے کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں اب تک کرونا وائرس کے بیس کیسز سامنے آچکے ہیں۔متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر ایران سے واپس آنے والے ہیں جبکہ برطانیہ اور شام پلٹ ایک شخص میں بھی اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں