جیل جانے سے نہیں ڈرتی مگر اب تک خاموش کیوں ہوں؟ طویل عرصے بعد مریم نواز نے چپ کا روزہ توڑ کر حقیقت بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل جانے سے نہیں ڈرتی ، پارٹی ہدایات کی پابند ہوں، اگراب ضمانت نہ ملی تو میاں صاحب آپریشن کروا لیں گے، اگر میں بولوں تو کیا میڈیا مجھے دکھائے گا؟ خوف کا یہ عالم ہے کہ میڈیا پر خود پابندی ہے،شاہد خاقان عباسی نے بہادری کے

ساتھ بغیرقصورجیل کاٹی۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی میرے بڑے بھائی اور مسلم لیگ ن کے بڑے سینئر رہنماء ہیں، میں ان کو ضمانت کی مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے وفاداری ، بہادری کے ساتھ بغیر کسی قصور جیل کاٹی ، لوگوں کو پتا نہیں تھا کہ شاہد خاقان عباسی مخلص ورکر ہیں،ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔پاکستان مسلم لیگ، اور ورکرز کے دل میں شاہد خاقان عباسی نے بہادری اور شجاعت سے جومقام بنایا ہے، وہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں بولوں تو کیا میڈیا مجھے دکھائے گا؟جھے میڈیا پر دکھانے پر پابندی ہے، خوف کا یہ عالم ہے، لیکن میڈیا پر خود پابندی ہے، مجھے میڈیا سے ہمدردی ہے، میڈیا پر پہلے کبھی اتنا برا وقت نہیں آیا۔مریم نوازکی جو تاریخ آرہی ہے تو تب تک آپریشن نہیں کرواؤں گا، جب تاریخ گزر جائے گی اور فیصلہ حق میں نہ آیا تو نوازشریف اپنا آپریشن کروا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ والد تو ایک ہی ہوتا ہے، جتنے وہ میرے دوسرے بہن بھائیوں کے والد ہیں، اتنے ہی میرے ہیں،جتنا ان کو دکھ ہے اتنا مجھے بھی دکھ ہے۔عدالت کے پاس میرے معاملات ہیں، عدالت جانتی ہے، کہ مجھ پر جو مقدمات بنے سب پتا ہے، اگر مجھے عدالت نے جانے کی اجازت دی تو ٹھیک ورنہ میاں صاحب اپنا آپریشن کروا لیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ دو بار جیل میں ڈال کر ڈرا سکتا ہے، تو وہ جان لے کہ میری جمہوریت، آئین وقانون کی بالادستی کیلئے پہلے سے بھی زیادہ کام کروں گی۔میں نہیں چاہتی کہ میری وجہ سے ان کو تکلیف ہو، اور ان کو باہر سے پاکستان واپس آنا پڑے ، دوسرا میں اپنی جماعت کی ہدایت پر چلتی ہوں، میری جماعت جب بھی کہے گی تو میں سامنے آکراپنا کردار ادا کروں گی۔حکومت اقتدار میں رہ کرجتنی ایکسپوز ہوئی شاید باہر رہ کر ایسا نہ ہوتا، مجھے میاں نوازشریف کے ساتھ عوام کی بہت زیادہ فکر ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز کی جموریت میں جدوجہد بڑا مقام رکھتی ہیں، انشاء اللہ آئندہ مستقبل میں بھی ایک بڑا مقام رہے گا،ہم ملکر جمہوریت کیلئے کام کرتے رہیں گے، مسلم لیگ آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے کام کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سے سوال ہوتے رہے کہ مریم نواز کہاں ہیں؟ بولتی کیوں نہیں؟ مریم نواز نے سیاست اور ورکرز میں ایک مقام پایا ہے، جب بھی ملک وقوم کو ان کی ضرورت ہوگی عوام ان کو اپنے ساتھ پائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close