پشاور (پی این آئی) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے بعد پشتو گلوکارہ بھی حکومتی ایوانوں تک پہنچ گئی۔صوفیہ کیف نے پشاور میں موجود وزیراعلیٰ ہاوس میں 3 ویڈیوز بنائی ہیں جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا گیا ۔جیسے ہی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صارفین کی جانب سے گلوکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
گیا۔ گلوکارہ سی ایم ہاؤس کے لان میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھیں اور وہاں سے وہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے ہال میں داخل ہوئی تھیں،سی ایم ہاؤس کے عملے نے بھی ان کا پرتباک استقبال کیا تھا۔اس حوالے سے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوفیہ کیف سی ایم ہاؤس میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں آئیں تھیں۔پروگرام لان میں رکھا گیا تھا اور انہوں نے بیت الخلاء جاتے ہوئے ہال میں اپنی ویڈیو بنائی۔صارفین کا کہنا ہے کہ حکومتی ایوان صرف حکومتی ارکان کے لئے ہوتے ہیں اور وہاں ایسی کسی بھی حرکت قابل برداشت نہیں ہوتی۔پی ٹی آئی حکومت میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے حریم شاہ کو اعلیٰ سرکاری دفاتر میں ایسی حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔حریم شاہ نے کافی دیر تک پاکستانی سیاست میں ہلچل مچائی رکھی تھی۔ٹک ٹاک گرل کی جانب سے مختلف نامور سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں تھیں ۔ان تصاویر اور ویڈیوز کے بعد سیاسی شخصیات بھی تنقید کی لپیٹ میں آئی تھیں ۔حریم شاہ کے موضوع پر بات ہونا ختم ہوئی ہی تھی کہ ایک پشتو گلوکارہ کی ویڈیوز زمنظر عام پرآ گئی جسے پشاور میں موجود وزیراعلیٰ ہاوس میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہوئے دیکھا گیا ۔صوفیہ کیف نے وزیراعلیٰ ہاوس میں3 ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حکومتی ارکان اور خاتون گلوکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا نام حریم شاہ سے جوڑا ہے۔وزیراعلیٰ ہاوس میں جس جگہ صوفیہ کیف کو ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا گیا ہے ، وہ جگہ وزیراعلیٰ ہاوس میں ہر کسی کے استعمال میں نہیں آتی۔وزیراعلیٰ کی جانب سے کی جانے والی تمام پریس کانفرنس کا اہتمام اسی جگہ پر کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں