پنجاب میں کتنےافراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے 76 افراد کا کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والی خطر ناک وبا کرونا اب دنیا کے 115 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔

چین کے ہمسایہ ملک ہونے کے باعث پاکستان میں 19 افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔جس میں سے 15 افرد کا تعلق کراچی ، 2 اسلام آباد اوردو کا تعلق گلگت بلتستان اور کوئٹہ سے ہے۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں 11مریضوں کو پنجاب کے مختلف ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جن میں ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ ، لاہو رکے ڈاکٹر ہسپتال ، ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا اور لودھراں شامل ہیں ۔جہاں انہیں مانیٹر کیا جا رہا ہے۔جبکہ باقی 65افراد میں کرونا وئر س کی تصدیق نہ ہونے کے باعث ہسپتالوں سےڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ سروسز ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھاگیا تھا ۔ جس پر آفیشلز نے تردید کردی۔ تاہم ہسپتال کی انتظامیہ نے بھی جواب نہ دینا بہتر سمجھا۔ تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق ابھی تک صرف 19 افراد اس خطرناک وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ ابھی تک کرونا وائر س کا علاج دریافت نہیں ہو سکا۔ تاہم احتیاطی تدابیر اخیتار کرکے اس وبا سے بچا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close