سوسائٹی کے قریب گولیمار میں گرنے والی رہائشی عمارت کا مالک گرفتار

کراچی(پی این آئی)رضویہ سوسائٹی کے قریب گولیمار نمبر 2 میں گرنے والی رہائشی عمارت کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ گولیمار نمبر 2 میں 5 مارچ کو 40 گز کے پلاٹ پر بنی ایک عمارت 5 منزلہ تھی جس پر چھٹی منزل زیر تعمیر تھی لیکن اس دوران پوری عمارت برابر والی عمارتوں پر گر گئی، حادثے کے نتیجے

میں 27 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ عمارت کے مالک کے خلاف درج کیا تھا تاہم اب بلڈنگ کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق بلڈنگ کا مالک جاوید علی خان عرف جاوید چیف پولیس کے خوف سے مفرور تھا جسے اب گرفتار کرلیا ہے جب کہ ملزم کے سہولت کار بھی پکڑا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close