چینی صدر پاکستان کا دورہ کب کریں گے؟ ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) چینی صدر کے دورہ پاکستان کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی، شی جنگ پنگ کی آمد مئی یا جون کے ماہ میں ہوگی، رشاکئی ایکنامک زون سمیت دیگر سی پیک منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بتایا گیا ہے کہ چینی صدر شی جنگ پنگ رواں برس پاکستان کا خصوصی دورہ کریں

گے۔ چینی صدر کا 2015 کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کا رواں سال مئی یا جون میں دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ دورے کے دوران سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پربات چیت ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان چینی صدر کے دوران پاکستان کت حتمی شیڈول کیلیے بات چیت جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چینی شی جنگ پنگ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ رشاکئی ایکنامک زون سمیت دیگر سی پیک منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ رشاکئی ایکنامک زون کا افتتاح گزشتہ برس ہی کیا جانا تھا، تاہم ناکافی تیاریوں کے باعث منصوبے کے افتتاح ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رشاکئی اکنامک زون کا افتتاح چینی صدر شی جنگ پنگ سے ہی کروایا جائے گا۔ رشاکئی اکنامک زون سی پیک کے تحت 778 ایکڑ پر محیط صنعتی ترقی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ منصوبے کو تین فیز میں 6 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے صوبہ خیبرپختونخواہ میں صنعتی ترقی کا انقلاب آئے گا۔ جبکہ صوبے میں بے روزگاری پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close