ایم کیوایم نےاہم اقدام کی مخالفت کر کے پاکستان حکومت کو بڑا جھٹکادیدیا

اسلام آباد(پی این آئی) ایم کیوایم پاکستان نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کی مخالفت کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے کہا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کا فیصلہ نا مناسب ہے، اس سے قوم

کا نقصان ہوتا ہے، ہم اس نجکاری کے شدید خلاف ہیں، اس ادارے کو بند کرنے سے لوگوں کی حق تلفی ہوگی، اس وقت شہر کی آبادی بڑھ رہی ہے لوگ قرض لے کر گھر بناتے ہیں، منافع دینے والے ادارے کو بند کرنا اس ادارے کے ساتھ بھی نا انصافی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے نجکاری کے عمل میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیرمنافع بخش اداروں اور غیراستعمال شدہ سرکاری املاک کی نجکاری قومی مفاد میں ہے، اس سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ نجکاری سے عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل میسر آئیں گے، نجکاری کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔یہ بھی یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں سال 7 ادارے اور املاک کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا،ان میں دو آر ایل این جی پاور پلانٹس، ایس ایم ای بینک، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنوینشن سینٹر اسلام آباد اور 27 سرکاری اراضیوں کی نجکاری وغیرہ شامل ہے جبکہ جن قومی اداروں کی نجکاری مرحلہ وار کی جائے گی ان میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن بھی سرفہرست ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close