وزیراعظم عمران خان نےاہم ترین منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ ہاؤسنگ کی جانب سے 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ تنقیدہوتی ہےکہ کدھر ہیں گھر؟ کہاں ہے ہاؤسنگ اسکیم؟ یہاں تک پہنچنے میں ہمیں ڈیڑھ سال لگا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بھی

تنقیدکی گئی کہ کہاں ہےگھر؟ کہاں ہے نیا پاکستان؟ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے اتھارٹی بنانی پڑی، اسٹرکچربنانا پڑا، یہ 20 ہزار گھر 5 سال میں 50 لاکھ گھربنانے کا آغاز ہیں، ماسٹرپلان بنارہے ہیں کہ شہر کے اردگرد گرین ایریا ہو ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں احساس ہے کہ اِس وقت شرح سود کافی زیادہ ہے جو زیادہ مہنگائی کی وجہ سے رکھی گئی لیکن اب اعداد وشمار بتا رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہورہی ہے تو شرحِ سود بھی نیچے آئے گی اور لوگ آسانی سے قرضے لے کر مکان بناسکیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہروں کے وسط میں کچی آبادیاں ہیں، اس کے لیے بھی منصوبے لارہے ہیں، سرپرچھت لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے۔لنگر خانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لاہور میں دیکھا کہ سڑکوں پر لوگ سوئے ہوئے ہیں، کسی نے سڑکوں پر سوئے لوگوں کے بارے میں نہیں سوچا لیکن ہماری حکومت نے ان سڑکوں پر سوئے لوگوں کے لیے پناہ گاہیں بنائیں، ملک بھر میں 160 پناہ گاہیں کام کررہی ہیں، غریب اور مجبور لوگوں کے لیے لنگرخانے کام کررہے ہیں۔آئندہ سال تک اسکولوں میں یکساں نصاب لائیں گے، وزیراعظم یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگلے سال تک تمام اسکولوں میں یکساں نصاب لائیں گے، عورت مارچ پر ملک میں مختلف کلچرز نظر آئے، یہ مختلف کلچر اسکولوں میں مختلف نصاب کی وجہ سے نظر آئے، اسکول اور مدارس کے لیے یکساں نصاب لارہے ہیں تاکہ ایک کلچر ہو۔خیال رہے کہ 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے لیے اسلام آباد میں 5 جبکہ لاہور اور کوئٹہ میں ایک ایک لوکیشنز مختص کی گئی ہیں اور اس منصوبے پر 100 ارب روپے لاگت آئے گی۔ان منصوبوں کے تحت کم آمدنی والے وفاقی ملازمین کو گھر دیے جائیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close