پیپلز پارٹی کےسینیٹر نے شاہ محمود قریشی پر سنگین الزام لگادیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے کور کمیٹی کے رکن سینیٹر تاج حیدر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے،الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر وزیر خارجہ کے خلاف سنگین الزام عائد کر دیا ،نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام ایک

خط لکھ کر انہیں اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صوبائی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس -52 میں اپنے مریدوں سے خطاب کرکے اُن سے کہا ہے کہ وہ ارباب غلام رحیم کو ووٹ دیں جو کہ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سینیٹر تاج حیدر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ارباب غلام رحیم وہی شخص ہیں جنہوں نے جنرل مشرف کے دور میں شوکت عزیز کے لئے اس حلقے سے جعلی طور پر دو لاکھ ووٹ ڈلوا دئیے تھے اور اب یوں لگتا ہے کہ ارباب غلام رحیم ایک مرتبہ پھر اس حلقے میں دھاندلی کی سونامی لے کر آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور دھاندلی کو رکوائیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close