پاکستان گزشتہ 34سالوں میں اب تک کتنے ایف سولہ طیاروں سے محروم ہو چکا ہے؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) بدھ کے روز اسلام آباد میں پیش آیا فضائی حادثہ پاک فضائیہ کیلئے بڑا نقصان، 1986 سے لے کر آج تک پاکستان کل مختلف حادثات میں کل 10 ایف 16 طیاروں سے محروم ہو چکا۔ تفصیلات کے مطابق آج بدھ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پاک فضائیہ کا

طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔ترجمان پاک فضائیہ نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کی۔پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ تیارہ ایف-16 تھا۔اس افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے۔ پاک فضائیہ کے ایف طیارے کے تباہ ہونے کے بعد کچھ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایف جنگی طیارے پاک فضائیہ کے پاس موجود سب سے جدید جنگی طیارہ ہے جو پاکستان کے دفاع کیلئے انتہائی اہم ہے۔پاکستان کے پاس موجود ایف جنگی طیاروں میں بیشتر امریکا سے حاصل کیے گئے ہیں۔ ایف 16 جنگی طیارہ چوتھی جنریشن کا مہنگا ترین جنگی طیارہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 80 کی دہائی میں ایف 16 طیاروں کی خریداری کے پروگرام کے آغاز کے بعد سے پاکستان کے 10 ایف 16 جنگی طیارے مختلف حادثات کا شکار ہو کر تباہ ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں ایف 16 طیارے کا پہلا حادثہ 18 دسمبر 1986 کو سرگودھا کے قریب پیش آیا تھا جس کے بعد سے آج تک ملک میں ایف 16 طیاروں کے 10 حادثات رونما ہو چکے ہیں۔پاکستان میں ایف 16 کے 10 حادثات میں پاک فضائیہ کے 4 پائلٹس بھی جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ تاہم یہاں یہ بات واضح رہے کہ یہ معلوم نہیں کہ پاکستان کے پاس اس وقت کل کتنے ایف 16 طیارے موجود ہیں۔ جبکہ تازہ ترین واقعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز رونما ہونے والے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات پاک فضائیہ کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close