اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ توانائی کی قیمت میں کمی سے معیشت اور انڈسٹری کو فائدہ ہو گا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مستقبل میں کمی ہوگی۔ پاکستانی معیشت میں منصوبہ بندی اورترقی کا کردار‘ سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جب
حکومت سنبھالی تو معیشت دیوالیہ تھی، معیشت کے استحکام کے لیے طویل مدتی اصلاحات واحد حل ہیں، 2008ء کے معاشی بحران کے بعد منصوبہ بندی کی اہمیت میں اضافہ ہوا۔اسد عمر نے کہا کہ ملکی ترقی میں منصوبہ بندی کا اہم کردار ہے، ماضی میں منصوبہ بندی نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، پچھلے 50 سال میں معیشت کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل ہوا ہے جبکہ معیشت میں تبدیلیوں کے باوجود منصوبہ بندی کا کردار کم نہیں ہوا ہے۔انہوں نے پاکستانی معیشت اور پلاننگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تین سالہ ترقیاتی اسٹریٹجی پر کام کر رہے ہیں، نجی شعبے کو سازگارماحول فراہم کرنا ریاستی ذمہ داری ہے، معاشی ترقی اور فلاح ایک آئینی ذمہ داری بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت منصوبہ بندی کا کردارمرکزی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، دنیا کیذہین ترین لوگوں کی مددسے منصوبہ بندی کرناوزارت کی ذمیداری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت میں ریاست کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، وزارت منصوبہ بندی کی استعدادکاربڑھانے سے ہی مرکزی کردارادا کیاجاسکتاہے۔اپنے خطاب کے دوران اسد عمر نے کہا کہ تیل کے ذخائر کے باوجود 60 کی دہائی میں خلیجی ممالک غربت کا شکار تھے، ریاست کیمرکزی کردار سے ہی خلیجی ممالک غربت سے نکلے، موجودہ دور میں چینی معیشت منصوبہ بندی کی بہترین مثال ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں