تحریک انصاف کا بڑا نقصان ،نعیم الحق کے بعد عمران خا ن کے ایک اور قریبی ساتھی اور سینئر پی ٹی آئی رہنما کا انتقال ہو گیا، وزیراعظم شدید غم سے نڈھال

میانوالی (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے ساتھی اور دوست انوار حسین حقی انتقال کر گئے ہیں۔۔وہ کچھ عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے انہیں طبیعت نا ساز ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی داخل کرایا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انہوں نے لواحقین میں ایک بیوہ ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے ۔تفصیلات

کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میانوالی کے بانی رہنما، سینئر صحافی اور عمران خان کے قریبی ساتھی انوار حسین حقی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔ان کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ضلع بھر کے صحافیوں، سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کی،علاوازیں شہریوں کی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئیں۔دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں انوار حقی کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کو مشکل وقت کا ساتھی قرار دے دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے انوار حسین حقی کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی انوار حسین حقی کی رحلت پردل رنجیدہ ہے،وہ اس وقت میرے ساتھ کھڑے ہوئے جب اکثر لوگ تحریک انصاف کو تضحیک کا نشانہ بنایا کرتے۔انہوں نے کہاکہ نشیب و فراز کے اس سفر میں وہ ہمیشہ میرے اور تحریک انصاف کے شانہ بشانہ رہے۔ انہوںنے کہاکہ میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہل خانہ کیساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار ، گورنر چوہدری سرور، فردوس عاشق اعوان، جہانگیر ترین ،شاہ محمود قریشی ،امجد علی خان ،ملک احمد خان،سردار سبطین خان ، احمد خان و دیگر نے اظیہار افسوس کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ تنویر خالد کی زیر صدارت ضلعی دفتر اطلاعات میں تعزیتی اجلاس میں انوار حسین حقی کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔شرکا نے مرحوم کے ایصال ثبواب کے لیے فاتحہ خوانی ارور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں