تحریک انصاف کے سابق صدر اور چار بار رکن قومی اسمبلی رہنے والے سینئر رہنما نے ن لیگ میں شمولیت کافیصلہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)تلہ گنگ کی ممتاز سیاسی شخصیت، سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف چکوال کے سابق صدر سردار منصور حیات ٹمن نےپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ،مسلم لیگ(ن)کےسینئر نائب صدروسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سیکرٹری جنرل احسن اقبال،خواجہ محمد

آصف ،مریم اورنگزیب اورمسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ جمعہ کو سردار منصور حیات ٹمن سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے جس میں وہ باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔واضح رہے کہ سردار منصور حیات ٹمن چار مرتبہ رکن قومی اسمبلی اور خزانہ کے پارلیمانی سیکرٹری رہ چکے ہیں،ان کا شمار تلہ گنگ اور چکوال کی ممتاز سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے، گزشتہ الیکشن میں وہ تحریک انصاف میں تھے لیکن مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کے اتحاد کی وجہ سے وہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکے کیونکہ چکوال سے مسلم لیگ(ق)کےرہنما چوہدری پرویز الٰہی نے الیکشن لڑا اور وہ کامیاب ہوئے جس کے بعد انہوں نے وہ نشست چھوڑی اور چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین وہاں سے کامیاب ہوئے۔2016میں سردار منصور حیات ٹمن کو پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کا صدر منتخب کیا گیا تھا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں