پاکستانیوں کیلئے نوکریاں ہی نوکریاں، وزیراعظم عمران خان نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گھروں کی تعمیر کے منصوبے سے 40انڈسٹریز چلیں گی ،2019حکومت کے لیے معاشی لحاظ سے مشکل تھا ،رواں سال تعمیرات کے شعبے میں نوکریاں پیدا ہونگی ۔20ہزار گھروں کی تعمیر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی

بھی بڑا کام کرنے سے پہلے وقت درکار ہوتا ہے ،مجھے شوکت خانم بنانے کے لیے پہلا قدم لینے میں پانچ سال لگے ،اس عرصے کے دوران دنیا بھر میں ڈاکٹروں سے ملا ،میں نے ہاوسنگ منصوبے کی بات کی تو اسمبلی میں سننے کو ملا کہ کہاں ہے نیا پاکستان ،کہاں ہیں گھر ؟۔ان کا کہنا تھا کہ گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر وقت درکار تھا ،اب یہاں تک پہنچے ہیں ،اب یہ کام آسان ہو جائے گا ،حکومت کے پاس پچاس لاکھ گھر بنانے کے پیسے نہیں تھے ،یہ کام نجی شعبے نے کرنا تھا اور حکومت نے انہیں سہولت دینا تھی ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے شرح سود زیادہ ہے لیکن اب مہنگائی میں کمی آرہی ہے تو شرح سود بھی نیچے آجائے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ اب پہلی بار تنخواہ دار طبقہ بھی اپنا گھر بنانے کا سوچ سکتا ہے ،پہلے بہت سے طبقات گھر بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔عمران خان نے بتا یا کہ حکومت شہروں کے ماسٹر پلان بنا رہی ہے تاکہ شہروں کا پھیلاؤں روکا جا سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close